Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شان مسعودکے ولیمے کا کارڈ وائرل، دلہن کا تعلق پشاور سے ہے

شادیوں کی فہرست میں اگلا نام شاہین شاہ آفریدی کا ہے
شائع 04 جنوری 2023 03:34pm
تصویر: شان مسعود /انسٹاگرام
تصویر: شان مسعود /انسٹاگرام

نیا سال کئی پاکستانی کرکٹرز کے سر پرسہرا باندھنے کی بھی نوید لایا ہے، رواں ماہ پاکستان کے مڈل آرڈر بلے بازشان مسعودشادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

شان مسعود کی شادی کی تقریب 21 جنوری کو پشاورمیں ہوگی جبکہ ولیمہ کا استقبالیہ 27 دسمبرکو کراچی میں دیا جائے گا۔

کرکٹر کے ولیمے کا دعوتی کارڈ سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق شان مسعود کی منگیتر نیشے خان کا تعلق پشاور سے ہے۔

ڈائیلاگ پاکستان کے مطابق 33 سالہ شان مسعود معروف بینکرمنصور مسعود خان کے بیٹے ہیں، ان کے چچا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق فنانس سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ شان مسعود 3 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی بڑی بہن کا انتقال 2021 میں ہوا تھا جب کہ ان کا چھوٹا بھائی علی بیرسٹر ہے۔

چودہ اکتوبر 1989 کو کویت میں پیدا ہونے والے شان پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

اس سے قبل دسمبرکے اختتام پرحارث رؤف نے مزنہ نسعود ملک کے ساتھ زندگی کے نئے سفرکاآغازکیا تھا جبکہ اس فہرست میں اگلا نام فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا ہے ۔

شاہین آفریدی سابق کرکٹ کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے داماد بنیں گے، اطلاعات ہیں کہ انشاء آفریدی سے ان کا نکاح فروری کے آغاز میں ہوگا۔

Haris Rauf

Shaheen Shah Afridi

shan masood

PAK V NZ