Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ بلدیات سندھ اربوں روپے کی گرانٹ کے باوجود مالی بحران کا شکار

حکومت کا بلدیاتی اداروں کے 35 ہزارملازمین کی تصدیق کا فیصلہ
شائع 04 جنوری 2023 01:14pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

محکمہ بلدیات سندھ اضافی بھرتیوں، کرپشن کے باعث مالی بحران کا شکارہوگیا جس کے باعث ماہانہ 7 ارب روپے گرانٹ جاری ہونے کے باوجود بحران ختم نہیں ہوسکا۔

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے 35 ہزارملازمین کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے جن میں کے ایم سی، کے ڈی اے، ضلعی کونسلوں کے ملازمین کی تصدیق ہوگی۔

ٹاون کمیٹی، میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی بھی تصدیق کی جائے گی جبکہ محکمہ بلدیات کے ڈائریکٹرلوکل فنڈ کو ملازمین کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کےعلاوہ پینشن کی مد میں 14ارب روپے بقایاجات کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کی تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

CM Sindh

Sindh government

Sindh Local Government Department