Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کے خطرات کے پیش نظر ائیرپورٹس پر اقدامات حفاظتی اقدامات سخت

این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ائرپورٹس پرجراثیم کش سپرے کیے جارہے ہیں
شائع 04 جنوری 2023 10:59am
لاؤنجز اور کنکورس ایریا میں بھی ڈس انفیکشن کا عمل جاری ہے - تصویر: اے ایف پی/فائل
لاؤنجز اور کنکورس ایریا میں بھی ڈس انفیکشن کا عمل جاری ہے - تصویر: اے ایف پی/فائل

ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ائیرپورٹس پر اقدامات حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کی ہدایات کے مطابق ائیرپورٹس پرجراثیم کش اسپرے ، ڈس انفیکشن اسپرے کو امیگریشن ہالز میں کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی پروازوں کے بعد ڈس انفیکشن عمل کو یقینی بنایا جاتا ہے ساتھ ہی لاؤنجز اور کنکورس ایریا میں بھی ڈس انفیکشن کا عمل جاری ہے۔

بین الاقوامی فلائیٹ کے 2 فیصد مسافروں کی رینڈم سیمپلنگ بھی جاری کی گئی ہے۔

Pakistan covid 19

Airports