Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں گُڑ کیسے بنتا ہے؟

'ایسا طریقہ پاکستان میں کیوں نہیں اپنایا جاتا'
شائع 04 جنوری 2023 12:37pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان میں گُڑ بنانے کے طریقہ کارسے آپ واقف ہوں یا نہ ہوں لیکن اس کی ہیئت ضرور دیکھ رکھی ہوگی، گُڑ بنانے والے ہاتھوں سے ہی ٹیڑھی میڑھی بڑی گولیاں بنا کراسے مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کردیتے ہیں لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ ’سیکھنا ہوتو چین سے سیکھیں‘۔

دنیا بھرمیں اپنی معیشت کا سکہ جمانے والے چین سے گُڑ بنانے کی ویڈیوسامنے آئی ہے جسے دیکھ کر بخوبی سمجھا جاسکتا ہے کہ کم ترین لاگت والی اشیاء کی اچھی برانڈنگ اور کوالٹی آپ کو بہترین منافع دے سکتی ہے۔

ویڈیومیں چینی خواتین کو گُڑبناتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس آسان ترین روایتی سوغات کی تیاری کے مراحل میں ہرمرحلے پرصفائی ستھرائی کا بھرپور خیال رکھاگیا ہے۔

پہلے گنے کواچھی طرح سے دھو کراسے ہرطرح کی مٹی وغیرہ سے پاک کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی تراش خراش بھی کی جاتی ہے۔ گنے کا رس نکالنے کے بعد بڑی بڑی کڑاہیوں میں اسے پکایا جارہا ہے۔

سب سے اچھی بات یہ ہے یہ جدت کے تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے گُڑکا آمیزہ ٹرے میں جمانے کے بعد پھر اس کی آسان مگر خوشنما ودیدہ زیب پیکنگ کی جارہی ہے۔

ویڈیو دیکھنے والے پاکستانی ٹوئٹرصارفین کی جانب سے پسندیدگی کے ساتھ ساتھ مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، بیشتر کو یہی شکوہ ہے کہ ایسا طریقہ پاکستان میں کیوں نہیں اپنایا جاتا۔

china

Jaggery

Jaggery making in China