Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس 2 افراد کی جان نِگل گیا

گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 نئے کیس رپورٹ
شائع 04 جنوری 2023 10:15am

کورونا وائرس سے مزید دو افراد چل بسے، قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ای آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، گزشتہ24 گھنٹے میں عالمی وبا کے 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسزکی شرح 0.43 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کورونا میں مبتلا 14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کےمزید 5ہزار126 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں اومیکرون ویریئنٹ کے کیسز سامنے آنے کے بعد شہریوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

COVID 19

Pakistan covid 19