Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہدآفریدی کی صاحبزادی کی تقریب مایوں سے ویڈیوز اور تصاویروائرل

اقصیٰ اور نصیر کا نکاح 30 دسمبر کو ہوا تھا
شائع 04 جنوری 2023 09:45am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حالیہ چیف سلیکٹرشاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ کی شادی کی تقریبات کے لیے کی جانے والی دیدہ زیب سجاوٹ کی تصاویر اورویڈیوزسامنے آئی ہیں۔

اقصیٰ شاہد آفریدی 30 دسمبرکو نصیرناصرکے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں،اس تقریب سے دلہا اور شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد ان کی دوسرے نمبروالی صاحبزادی انشاء کے منگیتراور فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی تصاویرخاصی وائرل ہوئی تھیں۔

شادی کی تقریبات میں سجاوٹ کے لیے ’گیدرنگ ایونٹ پلینر‘ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جنہوں نے آفیشل انسٹاپیج پر مایوں کی تقریب کی سجاوٹ سے متعلق دلکش ویڈیو اور تصاویرشیئرکی ہیں۔

اقصیٰ کی مایوں کا اہتمام گھرکے لان میں ہی کیا گیا تھا ۔

اس سے قبل ایونٹ پلینرکی جانب سے اقصیٰ اور ناصر کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ بھی شیئرکیا گیا تھا۔

جہاں ایک جانب شاہد آفریدی اپنی بڑی صاحبزادی کے فرائض سے سبکدوش ہورہے ہیں وہیں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ ان کی دوسری صاحبزادی اقصیٰ اور شاہین آفریدی کا نکاح 3 فروری کو ہوگا۔

Shahid Afridi

shaheen afridi

Aqsa Afridi