Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی خراب معاشی صورتحال کے باعث برآمدات میں بھی کمی

رواں مالی سال جولائی تا دسمبر برآمدات میں 5.79 فیصد کمی ہوئی
شائع 04 جنوری 2023 09:02am

خراب معاشی صورت حال کے باعث ملکی برآمدات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر برآمدات میں 5.79 فیصد کمی ہوگئی جبکہ چھ ماہ میں تجارتی خسارے میں بھی 32.65 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ مالی سال دسمبر کے مقابلے رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات میں 16.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اس طرح نومبر2022 کے مقابلے میں دسمبر میں برآمدات 3.64 فیصد کم ہوئیں۔

گزشتہ مالی سال جولائی تا دسمبر 15 ارب 12 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئیں، جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 14 ارب 24 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

رواں مالی سال کے چھ ماہ میں کل درآمدات 31 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زائد کی رہیں اور گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 40 ارب 56 کروڑ ڈالر سے زائد درآمدات رہیں۔

pakistan economy