Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان بھر میں ’دانش اسکول‘ کے قیام کا اعلان

"23 مارچ کو صحبت پورمیں دانش اسکول کاافتتاح کریں گے"
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2023 01:48pm
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کا بلوچستان بھرمیں ’دانش اسکول‘ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تمام اسکولز شمسی توانائی پر چلائے جائیں گے۔

شہباز شریف نے اپنے دورہ بلوچستان کے موقع پرسیلاب متاثرین اورعمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پورا صحبت پورپانی میں ڈوبا ہوا تھا جبکہ سیلاب سے بلوچستان میں تباہی پھیلی ہوئی تھی خوف آتا تھا کہ بحالی کیسے ہوگی۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کی نااہلی سے ہمیں مشکلات تھیں جنہوں نے سستی ترین گیس نہیں خریدی، آئی ایم ایف سے معاہدہ ٹوٹ چکا تھا اور تیل کی قیمتیں آسمان کوچھو رہی تھیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےمزید امداد کی ضرورت ہے صحبت پورمیں ماڈل اسکول بننے پرمجھےخوشی ہوئی جس کی سیلاب کے دوران دیواریں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پورے بلوچستان میں دانش اسکول بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو صحبت پورمیں دانش اسکول کاافتتاح کریں گے، اسکولوں کے ساتھ میڈیکل کلینکس بھی بنائیں گے جبکہ تمام دانش اسکول شمسی توانائی پرہوں گے۔

انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کی بحالی کا بہت کام باقی ہے اور ابھی بھی لاکھوں لوگ امداد کے منتظر ہیں جبکہ سیلاب سے 10 لاکھ مکانات پانی میں بہہ چکے ہیں امداد میں کوئی لمحہ ضائع نہیں کریں گے۔

Shehbaz Sharif

بلوچستان

Pakistan Floods