Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سجل اور کبری خان کے بعد مہوش حیات کا عادل راجا کو سخت جواب

اپنے نام کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی،اداکارہ
شائع 04 جنوری 2023 12:03am

وی لاگر عادل راجہ کے پاکستانی اداکارؤں پر سنگین نوعیت کے الزامات پر کبریٰ خان اور سجل علی کے بعد مہوش حیات کا سخت ردعمل سامنے آگیا ۔

مہوش حیات نے ویلاگر عادل راجا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کرتے ہیں یہاں تک کہ انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں۔

مہوش حیات نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کو دو منٹ کی شہرت تو مل چکی ہوگی، میں اداکارہ ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں میرا نام مٹی میں ملا دیں، آپ کو اپنے بے بنیاد الزامات پر شرم آنی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ شرم کریں کہ بے بنیاد الزامات لگا کر چھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ مجھے ان لوگوں پر بھی شرم آرہی ہے کہ جو ان چھوٹی خبروں پر یقین کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کے گرتے ہوئے معیار کو ظاہر کر رہا ہے ۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بنا کسی سوچ کے آپ ان باتوں کو صحافت کے زمرے میں ڈال دیں۔ مگر یہ روکنا چاہیے بالکل رک جانا چاہیے، میں کسی کو بھی اپنے نام کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔

عادل راجہ نے اپنے وی لاگ میں پاکستانی اداکاراوں کے ناموں کے پہلے دو حروف لیتے ہوئے ان اداکاروں پرسنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے، سابق فوجی افسر نے جن ناموں کے حروف بتائے تھے ان حروف کے مطابق ماہرہ خان، کبری خان سجل علی اور مہوش حیات کے نام بنتے ہیں ۔