Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف نے (ن) لیگ کی باگ دوڑ مریم نواز کے حوالے کردی

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا
شائع 03 جنوری 2023 02:23pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا اور پارٹی کی باگ دوڑ مریم نواز کے حوالے کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کر دیا اور پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی، مریم نواز تمام سطحوں پر پارٹی کو ری آرگنائز کریں گی۔

اس فیصلے کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Marriyum Aurangzeb

Prime Minister