Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہاں لفظ ڈی جی آجائے اس سے تو اللہ بچائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

نان کسٹم پیڈ گاڑی کیس میں ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس سپریم کورٹ میں طلب
شائع 03 جنوری 2023 01:34pm
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑی سے متعلق کیس میں ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس کو طلب کرلیا۔ جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریماکس دیے کہ جہاں لفظ ڈی جی آجائے اس سے تو اللہ بچائے، کیا کوئی نان کسٹم گاڑیاں جیب میں رکھ کرلے آتا ہے ؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے نان کسٹم پیڈ گاڑی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ بغیرتیاری کے افسران عدالت کیوں آتے ہیں ؟ گاڑی کسٹم کے پاس ہے یا ریلیزہو گئی کسی کو پتہ ہی نہیں ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کسٹم کا بڑا افسرکون ہوتا ہے؟،جس پر وکیل کسٹم نے بتایاکہ ڈی جی کسٹم بڑا عہدہ ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ جہاں لفظ ڈی جی آ جائے اس سے تو اللہ بچائے ،یہ نان کسٹم گاڑیاں ملک میں آتی کیسے ہیں، کیا کوئی گاڑیوں کو جیب میں رکھ کرلے آتا ہے۔

وکیل کسٹم نے عدالتی حکم پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرکے احسان نہیں کریں گے، آئینی طورپرسب سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں تاہم کسٹم افسران سپریم کورٹ کے حکم پرعمل کریں گے تو میں شکرگزار ہوں گا۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس کو بدھ کے روز طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court of Pakistan

non custom paid vehicles