Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

5 سے 12 سال کے بچوں کی 100 فیصد ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے، وزیراعظم

اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے
شائع 03 جنوری 2023 12:54pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 5سے 12سال کے بچوں کی100 فیصد کووڈ ویکسی نیشن کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانے،سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر آمدورفت پر اسکریننگ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی اورکہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں کووڈ-19 کی صورتحال قابو میں ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں خطے سمیت پوری دنیا اور پاکستان میں اس وقت کووڈ کی صورتحال، کووڈ کی نئی اقسام، ان کی روک تھام کے لئے کیے گئے اقدامات اور ویکسی نیشن کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کووڈ کی نئی قسم سے پاکستان کو بظاہر کوئی خطرہ نہیں کیونکہ پاکستان کی 90 فیصد آبادی مکمل طور پر اور 95 فیصد آبادی جزوی طور پر ویکسینیٹڈ ہے، بچوں میں ویکسی نیشن کی شرح 25 فیصد ہے جبکہ اس کو آئندہ مہینوں میں 100 فیصد کر دیا جائے گا،انفیکشن کی اوسط شرح 0.2 سے 0.5 فیصد ہے اور گزشتہ 15 ہفتوں سے کووڈ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کووڈ-19 کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بارڈر پر مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں، رینڈم سامپلنگ کی شرح بڑھا کر 2 فیصد کر دی گئی ہے اور متاثرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ بھی مزید مؤثر بنائی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کے نظام کی تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کی جائے، کووڈ-19 انفیکشن کی کم شرح خوش آئند ہے مگر ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔

coronavirus

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Prime Minister

Vaccination