Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا فیصلہ

تمام ایڈمنسٹریٹرز کو الیکشن کمیشن کے احکامات پر ہٹایا جائے گا۔
شائع 03 جنوری 2023 12:10pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (فوٹو:فائل)

سندھ حکومت نے دادو، قمبرشہدادکوٹ، بدین کے اضلاع کے بعد کراچی میں بھی ایڈمنسٹریٹر ہٹانے کی تیاریاں کرلیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات پر سندھ حکومت نے ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایم سی شرقی کے ایڈمنسٹریٹر محمد شکیل، ڈیم ایم سی کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر محمد شریف، ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد محمد فاروق کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہٹائے جانے والے تینوں ایڈمنسٹریٹرز ایم کیو ایم کی فرمائش پر لگائے گئے تھے۔ بلدیاتی الیکشن کا شیڈول اعلان کے بعد نئے افسران نہیں لگائے جاسکتے۔

karachi

Sindh government

Hyderabad

Sindh Local Government Election