Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کو فون، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم کو جنیوا ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
شائع 03 جنوری 2023 11:00am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیاء کے ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب کو ٹیلی فون کیا اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ قریبی تعلقات کومزید مضبوط کرنے اورتجارت وسرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے ملائیشیا کے ہم منصب کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد اوربحالی کے لئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کرتے ہوئے 9 جنوری کو جنیوا ڈونرزکانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلی سطحی وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرا دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا ۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Prime Minister

telephone

ismail sabri yaakob