Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپین نے چینی مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

مسافروں کے ویکسین سرٹیفکیٹ یا پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی قرار
شائع 03 جنوری 2023 09:37am
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی

اسپین نے چینی مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا، چین سے آنے والے مسافروں کے ویکسین سرٹیفکیٹ یا پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اسپین نے یہ پابندی صرف چین سے آنے والوں کے لئے عائد کی ہے،اسپین داخلے پر مسافروں کا درجہ حرارت بھی چیک کیاجائے گا۔

پروٹوکول کے مطابق، تمام مسافروں کا سب سے پہلے جسمانی درجہ حرارت کا اندراج کیا جائے گا ، اس کے بعد کورونا ویکسین سے متعلق کاغذات کی جانچ پڑتال اور آخر میں مسافر کی ظاہری حالت کا بغور مشاہدہ کیا جائے گا ۔

جسمانی درجہ حرارت کے حوالے سے اسپین کی حکومت نے 37.5 ڈگری کی حد مقرر کی ہے، اس کنٹرول سے ہوائی جہاز کے عملے اور 12 سال سے کم عمر افراد کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ،یہ پابندی3 جنوری سے 15 فروری 2023 تک رہے گی۔

china

coronavirus

covid 19 test

Spain

Barcelona