Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں سچ ثابت ہونے لگیں

محب مرزا کی مبہم انداز میں شادی کی تصدیق
شائع 03 جنوری 2023 01:02am

معروف اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی کی افواہیں کئی سالوں سے جاری ہیں اور اب اداکارہ صنم سعید کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا سے افواہیں یقین میں بدلتی نظر آرہی ہیں ۔

صنم سعید نے سال 2022 کے اختتام پر انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے سال بھر کی کہانی کو پیش کیا۔

ویڈیو میں صنم سعید کو مختلف افراد کے ساتھ مختلف مقامات اور علاقوں کی سیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ انہوں نے محب مرزا کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی رومانوی تصاویر کو بھی ویڈیو کا حصہ بنایا، جس پر ان کی شادی سے متعلق بحث چھڑ گئی ۔

اگرچہ اداکارہ نے کیپشن میں شادی یا رشتوں سے متعلق کوئی بات نہیں لکھی، تاہم اس باوجود سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیو پر کمنٹس کیے کہ اب انہیں محب مرزا کے ساتھ شادی کا اعلان کرلینا چاہیے۔

دوسری جانب گزشتہ روز میزبان تابش ہاشمی کے پروگرام میں محب مرزا نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کی شادی ہوچکی ہے ۔

میزبان نے اداکار نے اچھوتے انداز میں سوال کیا جس کے جواب میں محب نے ہنستے ہوئے جواب دیا۔

محب مرزا نے سوال پر سر ہلایا اور پھر جواب دیا کہ جی میری شادی ہوگئی ہے، شکر الحمداللہ زندگی میں اکیلا نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2019 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔

دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا تاہم کچھ ذاتی اختلافات کے باعث دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

Sanam Saeed

Mohib Mirza