Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدنام کیے جانے پر کبری خان نے لندن میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا

کبریٰ خان کا عادل راجہ کو ثبوت پیش کرنے کا چیلنج
شائع 02 جنوری 2023 11:48pm

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے عادل راجہ کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

عادل راجہ نے اپنے وی لاگ میں پاکستانی اداکاراوں کے ناموں کے پہلے دو حروف لیتے ہوئے ان اداکاروں پرسنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے، سابق فوجی افسر نے جن ناموں کے حروف بتائے تھے ان حروف کے مطابق ماہرہ خان، کبری خان سجل علی اور مہوش حیات کے نام بنتے ہیں ۔

تاہم اب کبریٰ خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ میں خاموش رہی سمجھی کہ یہ کوئی فیک ویڈیو ہے،مگر بہت ہوگیا،آپ کو لگتا ہے کہ کوئی ایسے ہی لوگ مجھ پے بیٹھے بیٹھائے انگلی اٹھائیں گے اورمیں چپ بیٹھوں گی تو یہ آپ کی سوچ ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ مسٹر عادل راجہ اپنے الزامات لگانے سے پہلے ثبوت دیں۔ میں آپ کو3 دن کی مہلت دیتی ہوں کہ حق اور سچ پر ہیں تو ثبوت دیں۔ورنہ لوگوں کے سامنے معافی مانگیں۔ نہیں تو میں آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دوں گی خوش قسمتی سے میں یہاں سے نہیں برطانیہ سے ہوں، تو میں وہاں بھی چلے جاوں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں میں حق پر ہوں اور کسی کے باپ سے نہیں ڈرتی۔

دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کی جانے والی پوسٹ اور کردار کشی پر ٹوئٹ کی ۔

سجل نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ بہت ہی زیادہ تکلیف دہ اور ہمارے معاشرے کی بدصورتی ہے کہ یہاں اخلاقیات کو نظر انداز کرکے دوسروں کی کردار کشی کی جاتی ہے، جو کہ انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔

دوسری جانب عادل راجہ نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر کچھ اداکاراؤں کے خلاف جاری مہم پر مایوسی اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کبریٰ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی بھی طرح سے آپ کا نام نہ لیا اور نہ آپ کو بدنام کیا ہے اور میں نے کسی کے بھی نام کا ذکر کرنے سے متعلق قیاس آرائیوں کی مذمت کی ہے۔ تاہم آپ نے قیاس آرائیوں کی بنیاد پر میرا نام لیا۔ اچھی بات ہے کہ آپ برطانیہ آرہی ہیں۔

sajal aly

kubra khan

Adil Raja