Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پچاس فیصد ارکان قومی اسمبلی مستعفی نہیں ہونا چاہتے، پی ٹی آئی ایم این اے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مجھے تھریٹ الرٹ سے آگاہ کیا اور کہا کہ سیاست چھوڑو اور اپنی خیر مناؤ، ناصر موسیٰ زئی
شائع 02 جنوری 2023 10:43pm

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پچاس فیصد ارکان قومی اسمبلی مستعفی نہیں ہونا چاہتے اور بیشتر ارکان دوسری سیاسی جماعتوں میں جانا چاہتے ہیں۔

ناصر موسیٰ زئی نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی چھوڑنے کے فیصلے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مجھے تھریٹ الرٹ سے آگاہ کیا اور کہا کہ سیاست چھوڑو اور اپنی خیر مناؤ، میں نے کہا کہ کیا ارشد شریف والا تھریٹ تو نہیں۔

پی ٹی آئی ایم این اے ناصر خان نے پیر کے روز تصدیق کی کہ انہوں نے جے یو آئی (ف) کی دعوت قبول کرلی ہے اور آئندہ چند روز میں باضابطہ طور پر جے یو آئی (ف) میں شامل ہوجائیں گے۔

موسیٰ زئی نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واٹس ایپ پر میسج کرتے ہوئے بتایا کہ سیاست کو چھوڑیں اپنی فکر کریں آپ کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ناصر موسیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے چار سالہ دور حکومت میں پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔

ایم این اے ناصر موسٰی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کے حق میں نہیں، عمران خان نے محسنوں پر خودکش حملہ کیا۔

pti

Nasir Musazai