Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف ایک اور اتحاد

آج سے ہم جی ڈی اے کا حصہ ہیں، جلال محمود شاہ
شائع 02 جنوری 2023 09:26pm

سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سندھ ڈیموکریٹک الائنس (ایس ڈی اے) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں اتحاد طے پا گیا۔

پیر صدر الدین شاہ کہتے ہیں کہ سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کو بار بار این آر او دیا گیا، سندھ کو زرداری مافیا سے خطرات ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد این جی اوز کر رہی ہیں حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، ہم سندھ کو بچانے کے لئے ایک ہوئے ہیں۔

کراچی میں فنکشنل لیگ کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ اقتدار میں موجود لوگ سندھ کی عوام کی خدمت کے بجائے لوٹ مار میں مصروف ہیں، پی ٹی آئی نے سندھ میں اقتدار کو دوام بخشنے کے لئے ہمیشہ پپلز پارٹی کی مدد کی ہے۔

سندھ ڈیموکریٹک الائنس کے سید جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ آج سے ہم جی ڈی اے کا حصہ ہیں، ہم سندھ کے نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن ایک پلیٹ فارم سے لڑتے ہوئے پپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دیں گے۔

Pakistan People's Party (PPP)

Grand Democratic Alliance

Sindh Democratic Alliance