Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین کا میزائل حملے میں سیکڑوں روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

امریکی ساختہ میزائل نے روسی فوجیوں کی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا
شائع 02 جنوری 2023 07:25pm

یوکرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ ڈونیٹسک کے علاقے پر کئے جانے والے میزائل حملے میں 400 کے قریب روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ”بی بی سی“ کے مطابق روسی حکام نے اس اعداد و شمار غلط قرار دیا، تاہم، انہوں نے یہ اعتراف ضرور کیا کہ دھماکے میں ان کے صرف 63 فوجی ہلاک ہوئے۔

اس حملے میں ماکیوکا شہر کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بارے میں خیال تھا کہ وہاں روسی افواج تعینات ہیں۔

دریں اثنا، کیف میں اتوار کی رات کو فضائی حملوں کی آوازیں سنی گئیں، کیونکہ روس کی جانب سے حملوں کی تازہ ترین لہر جاری ہے۔

پیر کو ایک بیان میں، روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین کی افواج نے روسی فوجیوں کی رہائش گاہ پر امریکی ساختہ ہیمارس راکٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے چھ راکٹ فائر کیے۔

اس نے مزید کہا کہ ان میں سے دو میزائلوں کو گرا دیا گیا۔

ڈونیٹسک کے مقبوضہ علاقوں میں موجود ایک سینئر روسی حمایت یافتہ اہلکار ڈینیل بیزسونوف نے اس سے قبل کہا تھا کہ میزائل نئے سال کی رات کی شروعات کے دو منٹ بعد ماکیوکا پر گرا۔

انہوں نے کہا کہ ”وہاں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔“

اگرچہ روس کے زیر کنٹرول علاقوں تک رسائی پر پابندی ہے، لیکن روسی تبصرہ نگاروں اور بلاگرز کی ایک بڑی تعداد نے اس حملے کو تسلیم کیا، لیکن تجویز کیا کہ تعداد دعوے سے کم تھی۔

ایک روسی پریزینٹر ولادیمیر سولوویو نے ٹیلیگرام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”جانوں کا ضیاع ضرور ہوا ہے، لیکن لیکن تعداد 400 کے قریب بھی نہیں تھی۔“

لیکن روس کے حامی مبصر ایگور گرکن نے کہا کہ سیکڑوں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، اگرچہ بڑی تعداد میں لاپتہ ہونے کی وجہ سے صحیح تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمارت ”تقریباً مکمل طور پر تباہ“ ہو چکی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میزائل حملے کا نشانہ بننے والے بنیادی طور پر متحرک فوجی تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گولہ بارود اسی عمارت میں رکھا گیا تھا جس میں فوجی موجود تھے، جس سے نقصان مزید بڑھ گیا تھا۔

انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا، ”تقریباً تمام فوجی سازوسامان بھی تباہ ہو گیا تھا، جو عمارت کے بالکل ساتھ موجود تھا، بنا کسی کور کے۔“

یوکرینی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400 کے علاوہ 300 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرین کی فوج کا دعویٰ ہے کہ تقریباً روزانہ حملوں میں درجنوں، بعض اوقات سینکڑوں، فوجیوں کو ہلاک کیا جاتا ہے، اس لیے احتیاط کی ضرورت ہے۔

لیکن اگر ان دعوؤں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ یوکرین کی طرف سے جنگ میں روسی اہداف پر کیے جانے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

یوکرین نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ حملے ہیمارس میزائلوں سے کیے گئے تھے۔

missile attack

Ukraine

russian troops

Hundreds Killed