Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اس سال عمران خان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی، منظور وسان کی پیش گوئی

عمران خان کو سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
شائع 02 جنوری 2023 04:42pm
تصویر: فیس بک/عمران خان آفیشل
تصویر: فیس بک/عمران خان آفیشل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2023 میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، انہیں کسی دیوار کے اندر قید دیکھ رہا ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ نواز شریف اسی سال وطن واپس آئیں گے، نیا سال پیپلز پارٹی کے لئے بہتر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی، انہیں سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔

منظور وسان نے کہا کہ ایم کیوایم آنکھیں نہیں دکھائے گی، ایم کیو ایم اور ہم ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر پارٹی کا حق ہوتا ہے وہ اپنی ڈیمانڈ رکھے۔

سال 2023 کے حوالے سے انمہوں نے کہا کہ مزید معاشی مسائل سامنے آئیں گے۔

imran khan

Predictions for 2023

Manzoor wasan