Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم سے کبھی ذاتی تعلق نہیں رہا، آفاق، عامرکو اہمیت دی جائے گی، گورنر سندھ

ایم کیوایم کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتا افراد کا ہے، گورنر
شائع 02 جنوری 2023 10:55am
اسکرین گریب/ آج نیوز
اسکرین گریب/ آج نیوز

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم سے کبھی ذاتی تعلق نہیں رہا، آفاق اورعامر کو اہمیت دی جائے گی کراچی واپس جاکرآفاق احمد سے بھی ملاقات کروں گا۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2022 میں ایک سیاسی جماعت نے پورے ملک کو پریشان رکھا تھا لیکن اب 2023 میں ملک میں استحکام لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی کی خدمت کرنی ہے روشنیوں کا شہر مجرموں کا شہربنتا جارہا ہے بہت مسائل ہیں اورحل بھی موجود ہیں لیکن اختیارات نہ ہونے کا رونا بھی بند ہونا چاہئے، کراچی میں گیس بجلی اور پانی بھی نہیں ہے، ایم کیوایم کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتا افراد کا ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ میراماننا ہےکہ افہام وتفہیم سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں میری کوشش ہے کہ افہام و تفہیم پیدا کروں اور چاہتاہوں کہ بند کمروں میں ہی مسائل حل کرلئے جائیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم سے کبھی بھی میرا ذاتی تعلق نہیں رہا ان کا معاملہ ریاست کے ساتھ ہے اور میں ریاست کا نمائندہ ہوں، کراچی واپس جا کرآفاق احمد سے بھی ملاقات کروں گا اور عامرخان کی رائے کواہمیت دی جائے گی۔

Altaf Hussain

MQM Pakistan

MQM London

kamran tessori