Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بلاول کے بیان پر برہمی، ’ایم کیو ایم انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی‘

پیپلز پارٹی سے پوچھا جائے گا کہ بلاول کا بیان سیاسی تھا یا پارٹی پالیسی۔
شائع 01 جنوری 2023 04:46pm

سندھ میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور سندھ حکومت میں اختلافات زور پکڑ گئے ہیں۔

ایم کیو ایم کے کنوینئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت بہادرآباد مرکز میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ میں حلقہ بندیوں پر پیپلز پارٹی کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلال بھٹو کے گزشتہ روز کے بیان اور پیپلز پارٹی کی شہری سندھ دشمن پالیسی پر رائے طلب کی گئی۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے پوچھا جائے گا کہ بلاول کا بیان سیاسی تھا یا پارٹی پالیسی۔

ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دوہری پالیسی پر چلنا چاہتی ہے، ایم کیو ایم انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ کراچی کا اگلا میئر جیالا ہوگا جو آج کے پروگرام میں موجود ہے۔

administrator karachi

Bilawal Bhutto Zardari

Khalid Maqbool Siddiqui

MQM Pakistan

mayor karachi

Pakistan People's Party (PPP)