Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

ایاز صادق آج شام کو کراچی پہنچیں گے۔
شائع 01 جنوری 2023 04:31pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایم کیو ایم اورپیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا خط لکھنے سے انکار کردیا ہے۔

وفاق نے دونوں اتحادیوں کے معاملات حل کرنے کے لیے وفاقی وزیر ایاز صادق کو ذمہ داری دے دی۔ ایاز صادق آج شام کو کراچی پہنچیں گے۔

دوسری جانب آج سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کا امکان ہے۔

پاکستان

PPP

MQM Pakistan

Sindh Local Government Election