Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تمام تر مشکلات کی بڑی وجہ گزشتہ حکومت ہے، مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی کی نااہلیاں سب پر عیاں ہوچکی ہیں، سربراہ جے یو آئی
شائع 01 جنوری 2023 03:49pm
مولانا فضل الرحمان، اسکرین گریب
مولانا فضل الرحمان، اسکرین گریب

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پر نو سال سے قابض حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے لیکن کوئی میگا پروجیکٹ نہیں لگایا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فصل الرحمان نے کہا کہ عوام عدم استحکام کا شکار ہیں، حکومت امن کی بحالی اور عوام کا تحفظ یقینی بنائے، کے پی اور پنجاب میں عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نااہلیاں سب پر عیاں ہوچکی ہیں، بیان بازی سے نااہلی کو نہیں چھپایا جاسکتا، موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر مشکلات کی بڑی وجہ گزشتہ حکومت ہے، چار سال تک سی پیک کو زیر التواء رکھا گیا، ہمارا ایجنڈہ ملک میں امن و امان ہے۔

اس سے قبل، مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کی، جس میں کے پی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا گیا۔

جبکہ معاشی بدحالی، حکومت کے غیرسنجیدہ اقدامات سے پیدا شدہ صورتحال زیر بحث بھی آیا۔

pti

PDM

KPK

Molana Fazal ur Rehman