Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے سال کا پہلا جوتا گورنرسندھ کامران ٹیسوری پر چل گیا

گورنر جوتا لگنے سے سندھ بال بال بچ گئے
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 12:31pm

کراچی میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران اچانک ایک شہری کی جانب پرجوتا پھینک دیا گیا۔

نمائش چورنگی پر سالِ نو کی آتش بازی کی تقریب میں شریک گورنر سندھ کامران ٹیسوری پرجوتا پھینکا گیا، جو خوش قسمتی سے انہیں لگا نہیں۔

جب جوتا پھینکا گیا، تواس موقع پرگورنرسندھ کے ہمراہ خالد مقبول صدیقی، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمٰن بھی موجود تھے۔

واضح رہے گزشتہ شب نمائش چورنگی پر سال نو کی خوشی میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا تھا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

kamran tessori