سال 2023 میں کتنی بار اور کب سورج اور چاند کو گرہن لگے گا
سال 2023 میں 2سورج اور 2چاند گرہن ہوں گے، پہلا سورج گرہن 20 اپریل تو دوسرا 14 اکتوبر کو ہوگا مگر دنوں ہی پاکستان نہیں دیکھے جا سکیں گے جبکہ چاند گرہن دیکھایی دیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بج کر 34 منٹ پر شروع ہوگا، اختتام 11 بج کر 59 منٹ پر ہوگا، سورج گرين مغربى آسٹريليا، جنوبى ايشيا اسٹريليا پيسيفک اور انڈين اوشن میں ديکھائى دے گا۔
دوسرا اور آخری سورج گرہن کا آغاز 14 اکتوبر رات 8 بجے ہوگا اور اختتام 15 اکتوبر رات ایک بج کر 55 منٹ پر ہوگا، یہ بھی پاکستان میں دیکھائی نہیں دے گا۔
سال 2023 میں پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی کو ہوگا،جو پاکستان میں دیکھا جاسکے گا، آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر ہوگا، 5 مئی رات 10 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہوگا، اختتام 6 مئی رات 12 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔
دوسرے چاند گرہن کا آغاز 28 اکتوبر رات 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا،چاند کو مکمل گرہن رات 1بج کر 14 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام 29 اکتوبر رات 3بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔
Comments are closed on this story.