Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2023 میں عمران خان کے ستاروں کی چالیں کیا کہتی ہیں؟

عمران خان کے ستارے گردش میں رہنے کے اشارے مل رہے ہیں
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 10:50am

سال 2023 میں ستاروں کی چالیں کیا کہتی ہیں نجومیوں کی جانب سے پیشگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

علم نجوم کے ماہر کا کہنا ہے کہ سال 2023 پاکستان کیلئے روشن امید لیکر آرہا ہے لیکن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ستارے گردش میں رہنے کے اشارے مل رہے ہیں۔

معروف ماہرعلمِ نجوم سامعہ خان نے کہا کہ عمران کے لیے نیا سال بھی بڑے چیلنجز لیکر آرہا ہے، انہیں اقتدار سے زیادہ ساکھ بچانے پر توجہ دینا ہوگی۔

سال گذشتہ پاکستان تحریک انصاف اورعمران خان کیلئے ہنگامہ خیز ثابت ہوا لیکن ماہرعلمِ نجوم سامعہ خان کے مطابق آئندہ سال بھی ان کیلئے چیلنجز سے بھرپور رہنے کا امکان ہے، عمران خان کو کرسی سے زیادہ اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کرنا ہوگی۔

آسٹرولوجر کے مطابق ستاروں کی چال بتاتی ہے کہ سیاست میں عمران خان کو کامیابی مل سکتی ہے لیکن انہیں سمجھوتے اور لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

سامعہ خان نے کہا کہ نئے سال میں پاکستان اقوام عالم کیلئے مرکزی حیثیت رکھے گا اور مشکل مرحلوں سے نکلنا شروع ہوگا۔

معروف علم النجوم نے کہا کہ ستاروں کے مطابق سال 2023 میں پاکستان کے معاشی و سیاسی استحکام کے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf

Astrology