Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوش آمدید 2023: نئے سال کی آمد پر ملک بھر میں جشن اور آتش بازی

شہری کہتے ہیں دعا ہے کہ اللہ پاک نیا سال پاکستان کیلئے بہت پرمسرت بنائے اور خوشیاں لائے۔
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 01:13am

نئے سال 2023 کی آمد ہوچکی ہے جس کا جشن منانے کیلئے ملک بھر میں آتش بازی کے مناظر دیکھنے کو ملے، جبکہ کئی مقامات پر ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

شہر قائد کراچی میں بھی نئے سال کی آمد کو شہریوں نے بھرپور انداز میں منایا۔

اس حوالے سے بحریہ ٹاؤن میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور خوب آتش بازی کی گئی۔

ساحل سمندر ”سی ویو“ پر بھی شہریوں نئے سال کی آمد کو خوب انجوائے کیا۔

کراچی کے ساتھ ساتھ لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام شہروں میں عوام جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکلے، آتش بازی کی ملک کیلئے دعائیں کیں۔

شہری کہتے ہیں دعا ہے کہ اللہ پاک نیا سال پاکستان کیلئے بہت پرمسرت بنائے اور خوشیاں لائے۔

karachi

Happy New Year

Year 2023