دعا ہے 2023 مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو، وزیراعظم
نئے سال کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارک باد دی اور سالِ نو پر جاری پیغام میں کہا کہ دعا ہے 2023 سال کو انسانیت کی فلاح و بہبود اور امن و خوش حالی کا باعث بنائے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2022 پاکستان کے لئے تلخ و شیریں ثابت ہوا، سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کے مسائل اور تکالیف میں اضافہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نئے سال میں سیلاب متاثرین کی زندگیوں میں اجالے کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے، دعا ہے کہ نیا سال مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔
وزیراعؐ کا کہنا تھا کہ نئے سال کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
PM Shehbaz Sharif
Prime Minister of Pakistan
New Year Eve 2023
Happy New Year
مقبول ترین
Comments are closed on this story.