Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا کی 2022 کی بہترین تصاویروں میں شعیب ملک کیوں نہیں؟

میرے پاس سال 2022 کے لیے کوئی طویل پیغام نہیں،ثانیہ مرزا
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2022 10:37pm

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سال 2022 کے اختتام سے قبل پیغام شیئر کردیا۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں جبکہ انہوں نے ایک سیلفی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بھی شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے لیکن ان تصاویر میں ان کے شوہر شعیب ملک کہیں نظر نہیں آئے۔

ثانیہ مرزا نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے پاس سال 2022 کے لیے کوئی طویل پیغام نہیں ہے لیکن کچھ پیاری سیلیفاں ہیں وہ شیئر کررہی ہوں۔

قومی کرکٹر کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ ’سب کو نیا سال مبارک ہو۔’انہوں نے لکھا کہ سال 2022 میرے لیے کئی کچھ مواقع پر اچھا نہیں رہا لیکن اب مجھے سمجھ آگئی ہے۔

ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں greatful اور you cant handle the truth کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی علیٰحدگی کی افواہیں کچھ عرصے سے زیر گردش ہیں جبکہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ ان کی طلاق کی وجہ پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ثانیہ اور شعیب پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں اب صرف کاغذی کارروائی باقی ہے۔

Shoaib Malik

Sania Mirza