بچوں کی جان لیوا لاپرواہی، شنیرا نے پولیس کو شکایت کردی
ڈیفنس میں 14 سالہ بچوں کی کار ریسنگ، خاتون اور بچی زخمی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بچوں کی جانب سے کی جانے والی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت سندھ پولیس کو لگا دی۔
شنیرا نے ٹوئٹر پر کار حادثے کی دو تصاویر شئیر کیں اور بتایا کہ یہ حادثہ بچوں کی کار ریسنگ کی وجہ سے ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیز 8 میں تین سے چار کم عمر بچے خطرناک طریقے سے گاڑی چلا رہے تھے۔
شنیرا نے لکھا کہ ان میں سے ایک گاڑی نے سامنے سے آنے والی گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں زخمی ہوئے، دونوں کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں اپستال منتقل کیا گیا ہے۔
شنیرا نے بتایا کہ گاڑی 14 سال کے دو بچے چلا رہے تھے۔
شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں سندھ پولیس اور ڈی ایچ اے حکام کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
car accident
Shaniera Akram
مقبول ترین
Comments are closed on this story.