Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

’منحرف پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت منسوخ کی جائے گی‘

لوٹا بننے والے اراکین کا مستقبل نااہلی ہے، ترجمان پنجاب حکومت
شائع 31 دسمبر 2022 07:42pm

وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس بھیج دیا ہے، منحرف ارکان کی رکنیت منسوخ کی جائے گی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ممبر صوبائی اسمبلی چودھری مسعود احمد کے خلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے، الیکشن کمیشن سے امید تو نہیں لیکن اس ممبر کی رکنیت معطل ہونی چاہیے۔

مسرت جمشید چیمہ کی جانبس ے جاری بیان میں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی درخواستوں پر ایکشن لے۔

انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ لوٹا بننے والے اراکین کا مستقبل نااہلی ہے، عوام غداری کرنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ضمیر کا سودا کرنے والے پارٹی میں واپس نہیں آسکیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ”پہلے بھی پارٹی سے غداری کرنے والے قصہ پارینہ بنے اور ان کا انجام بھی یہی ہوگا۔ پاکستان کی عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ اگر ایسی بھونڈی حرکتیں نہ کی ہوتیں تو الیکشن سے یوں بھاگنا نہ پڑتا۔“

Musarrat Jamshed Cheema