Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے باوجود اسلام آباد میں سیاسی گہما گہمی عروج پر رہی

پولنگ اسٹیشن، نہ بیلٹ باکس اور نہ ہی ووٹ، لیکن نعرے خوب لگے
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 09:50am

دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد تو نہ ہوسکا تاہم شہرِ اقتدار میں سیاسی دنگل خوب سجے۔

یونین کونسل (یو سی) 60 میں تمام ہی سیاسی جماعتوں کے کیمپس کا انعقاد کیا گیا، جہاں حق اور مخالفت میں نعرے بازی بھی ہوئی۔

پولنگ اسٹیشن، نہ بیلٹ باکس اور نہ ہی ووٹ ،اسلام آباد میں بلدیاتی اتنخابات کی گہما گہمی صرف گہما گہمی ہی رہی، انتخابات کیلئے صرف ووٹرز اور سپورٹرز میدان نظر آئے۔

اسلام آباد کے یو سی 60 میں سرگرمیاں سب سے مختلف تھیں جہاں پولنگ اسٹیشن کے باہر تینوں بڑی جماعتوں کے علاوہ دیگر کے کیمپس بھی لگائے گئے، حلیف اور حریف کے درمیان نعرے بازی بھی کی گئی۔

تحریک انصاف کے کارکنان انتخابات کے انعقاد پر زور دیتے رہے تو دیگر جماعتوں کے کارکنوں کا ماننا تھا کہ کم وقت میں عدالتی فیصلے پرعملدرآمد ممکن نہیں۔

islamabad local bodies election