Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کا کریک ڈاؤن، 3 شہروں سے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ برآمد
شائع 31 دسمبر 2022 02:19pm

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے تین شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، جبکہ ملزمان میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے، جن میں فاروق، سیف، شاہ زیب، احمد اور اسرار شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرچکے تھے، جبکہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری رواں ہفتے عمل میں لائی گئی اور کارروائیوں کے دوران 67 بازیابیاں بھی کی گئیں۔

اس سے قبل ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت کردی کے پیش نظرسیکیورٹی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25 نئی عارضی پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں۔

میٹرو بس سروس سے سفر کرنے والے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈ کی جائے گی، پولیس نے اسلام آباد آنے والے تمام شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے وہ اپنے شناختی کارڈ ہمیشہ ساتھ رکھیں۔

پاکستان

security forces

CTD

Security Alert