Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

بی بی سی اردو نے ایف ایم ریڈیو نشریات بھی بند کردیں

شارٹ اور میڈیم وویو پہلے ہی بند ہوچکی ہیں، صرف ڈیجٹیل میدان میں رہنے کا فیصلہ
شائع 31 دسمبر 2022 01:15pm
بی بی سی اردو کے آصف فاروقی ریڈیو نشریات کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے۔ اسکرین گریب
بی بی سی اردو کے آصف فاروقی ریڈیو نشریات کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے۔ اسکرین گریب

بی بی سی اردو نے اپنی ایم ایف ریڈیو نشریات بھی ہفتہ 31 دسمبر 2022 کو بند کردی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ آج آخری بلیٹن نشر ہونے کے ساتھ ان نشریات کا اختتام ہو جائے گا۔

بی بی سی اردو ریڈیو نے اپنی شارٹ ویو اور میڈیم ویو نشریات دسمبر 2019 میں بند کردی تھیں۔

ایف ایم نشریات بند جو پارٹنر ریڈیو چینلز کے ذریعے پیش کی جاتی تھیں کہ بعد اب بی بی اردو کی موجودگی صرف ڈیجٹیل پلیٹ فارم پر رہ گئی ہے۔

بی بی سی اردو نے ایف ایم بلیٹنز کا سلسلہ 20 برس قبل شروع کیا تھا۔ جب کہ شارٹ ویو اور میڈیم ویو نشریات کی ایک طویل تاریخ تھی۔

ریڈیو نشریات کے خاتمے کے بعد بی بی اردو سروس اپنی ویب سائیٹ اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر موجود رہے گی۔

یہ فیصلہ بدلتے وقت کا عکاس ہے۔ حالیہ کچھ برسوں میں پاکستان میں مختلف ٹی وی چینلز نے بھی ڈیجیٹل میڈیا پر اپنے موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔