Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کیا کہ یہ امپورٹڈ حکومت کی بی ٹیم ہے، عمران خان

عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔
شائع 31 دسمبر 2022 12:16pm
عمران خان (فوٹو:انسٹاگرام)
عمران خان (فوٹو:انسٹاگرام)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کیا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی بی ٹیم ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں عمران خان نے کہا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کا حق بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی پوری دلجمعی سےاس پر قائم ہے۔

اس سے قبل، مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی ہے، حکومت کو یونین کونسلز میں اضافے کا اختیار حاصل ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک ہزار پولنگ اسٹیشن پر تقریباً25 ہزار افراد کو تعینات کرنا تھا۔ ایک رات میں اتنے لوگوں کی تعیناتی ممکن نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات آج کرانے کا حکم دیا تھا، عدالت کا احترام کرتے ہیں، ایک رات میں انتظامات ممکن نہیں۔

imran khan

court

islamabad local bodies election

Pakistan Tehreek Insaf

Islamabad LG polls Dec 31