Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ: ریسٹورنٹ میں دھماکا،3 بچوں سمیت7افراد جاں

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا، حکام
شائع 31 دسمبر 2022 08:35am
تصویر/ یورو نیوز
تصویر/ یورو نیوز

ترکیہ کے ریسٹورنٹ میں دھماکے کے باعث تین بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے، جبکہ صوبہ آئدن کے شہر نازیلی میں دھماکے کی جگہ سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو کی ٹیموں تباہ شدہ ریسٹورنٹ کے باہر موجود ہیں، جبکہ فائرعملہ اور ایمبولینس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Turkey

bomb blast