Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی روز شوشا چھورٹی ہے، کیئر ٹیکر حکومت ٹیکنو کریٹ حکومت ہوسکتی ہے، قمرالزمان کائرہ

ٹیکنوکریٹ کا آئیڈیا دنیا میں کہیں بھی کامیاب نہیں ہوا، عمران اسماعیل
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2022 10:29am
فوٹو۔۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔ آج نیوز

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی روز کوئی نیا شوشا چھوڑدیتی ہے، آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی گنجائش نہیں، کیئر ٹیکر حکومت ٹیکنو کریٹ حکومت ہوسکتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کا آئیڈیا کافی پرانا ہے، ٹیکنوکریٹ کا آئیڈیا دنیا میں کہیں بھی کامیاب نہیں ہوا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام“روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال کی سب سی بڑی وجہ دہشت گردی بھی ہے، سیاسی معاملات سیاست دانوں کے بغیر طے کیے جارہے تھے، ماضی میں سیاسی قوتوں سے فیصلے نہیں کرائے گئے، غیر سیاسی لوگوں کے فیصلے مضبوط نہیں ہوتے، افغان اور کشمیر جہاد کی وجہ سے ہم یہ حالات دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت آئین پاکستان کے تحت ممکن ہی نہیں ہے، کیئر ٹیکر حکومت ٹیکنوکریٹ حکومت ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی روز کوئی نیا شوشہ چھوڑ دیتی ہے، پیپلز پارٹی غیرقانونی اور غیرآئینی اقدامات کے خلاف ہے، پیپلزپارٹی شروع سے دہشت گردی کے خلاف ہے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جہادی فکر کو سپورٹ کرتے ہیِں، ہمیں فکری طور پر جہادی فکر کا مقابلہ کرنا پڑے گا، جو پاکستان کے آئین کو مانتا ہے، اس سے بات چیت کی جاسکتی ہے، ہماری فوج، پولیس اور سیاسی پارٹیوں نے کئی قربانیاں دی ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کا آئیڈیا دنیا میں کہیں بھی کامیاب نہیں ہوا، عمران اسماعیل

پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے مفاد کے لیے کام کیے، طالبان کوعام زندگی کی جانب واپسی کا ایک موقع دینا چاہیئے تھا، سیاسی تناؤ کا ایک ہی حل نئے انتخابات ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بربادی کی جانب ڈال دیا گیا ہے، حکومت معیشت کو نہیں سنبھال سکی، میڈیا ہمارے دورمیں مہنگائی کے خلاف لکھ رہا تھا مگر اب نہیں لکھ رہا، پاکستان میں عام آدمی کا براحال ہے، پی ٹی آئی کے دور میں 55 روپے کلو آٹا تھا، آج آٹا 200 روپے کل ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت امریکا کے سامنے ہاتھ پھیلا رہی ہے، ہاتھ پھیلانے پر سخت شرائط ماننی پڑتی ہیں، ٹیکنوکریٹ حکومت کو پی ٹی آئی قبول نہیں کرے گی، ہم ٹیکنوکریٹ حکومت کی مخالفت کریں گے، ٹیکنوکریٹ حکومت کا آئیڈیا کافی پرانا ہے، ٹیکنوکریٹ کا آئیڈیا دنیا میں کہیں بھی کامیاب نہیں ہوا ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اب ملک میں دہشت گردی بھی سراٹھارہی ہے، دہشت گردی کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا، کراچی میں رینجرز اور پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کراچی میں مقبولیت ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے، ایم کیوایم کے دھڑوں کو ملانے سے بوری بند لاشیں دوبارہ ملنا شروع ہوں گی، ایم کیوایم کو اگر سہارہ نہیں ملے وہ ایک دن میں ختم ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم کا 13جماعتی اتحاد ہمارا مقابلہ نہیں کرسکا، یہ سب عمران خان کے خوف سے اکھٹے ہوئے ہیں، عمران خان نہ ہوں تو یہ پھرایک دوسرے سے لڑنے لگیں۔

pti

اسلام آباد

PPP

imran ismail

Qamar Zaman Kaira