Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 نافذ کی کردی
شائع 30 دسمبر 2022 08:30pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی پی آئی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی پی آئی

سال نو کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے دفعہ 144 نافذ کی کردی، جس کے تحت ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کاروائی ہوگی، پابندی کا اطلاق 31 دسمبر شام 6 بجے سے لے کر یکم جنوری تک رہے گا۔

اسلام آباد

Section 144

Pillion Riding

irfan nawaz memon

motercycle