Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک

تقریب میں رشتےدار اور قریبی دوستوں کی شرکت
شائع 30 دسمبر 2022 08:18pm

شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ شاہد آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی اور نصیر ناصر خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

اقصیٰ آفریدی اور نصیر ناصر خان کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اقصیٰ آفریدی کے شادی کی تقریبات کا آغاز جمعے کی شب رسم حنا سے ہوا تھا، یہ تقریب گھر میں منعقد کی گئی تھی۔

شاہد خان آفریدی کے دوسرے داماد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری نمبر والی بیٹی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں شاہین شاہ آفریدی بھی نکاح کی تیاریوں میں مصروف ہیں ان کا نکاح آئندہ برس فروری کی 3 تاریخ کو ہوگا۔

Shahid Afridi

Shaheen Shah Afridi

Aqsa Afridi