Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت خزانہ نے مہنگائی کم ہونے کی پیش گوئی کردی لیکن کس بنیاد پر!

دسمبر کے لیے آؤٹ لک رپورٹ جاری
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022 10:02pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

وفاقی وزارت خزانہ نے جمعہ کو جاری ایک رپورٹ میں مہنگائی میں کمی کی پیشکش کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں اشیا کی قیمتوں میں کمی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر مہنگائی کا جو حساب لگایا جاتا ہے اس میں نومبر سے کمی آئی ہے اور دسمبر مییں مزید کمی کے بعد یہ شرح 21 سے 23 فیصد رہے گی۔

وزارت خزانہ نے یہ باتیں دسمبر 2022 کے لیے جاری اکنامک اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک میں کہی ہیں۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں مہنگائی میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔

رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پچھلے چند ماہ کے دوران زراعت اور صنعت کے شعبوں میں حالات اچھے نہیں رہے۔

مستقبل کے حوالے سے بھی کہا گیا کہ سیلاب کے سبب شرح نمو بجٹ کے اہداف سے نیچے رہے گی۔

تاہم وزارت خزانہ نے مہنگائی میں کمی کے امکانات پر زور دیا ہے جس کی بنیاد عالمی منڈی میں تیل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کو بنایا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے غذائی اشیا اور دیگر اشیا کی گرانی میں کمی آئے گی جو حکومت کے بقول اشیا کی بڑھتی طلب کے سبب پیدا ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مسلسل گر رہی ہے اور اسی بنا پر توقع کی جا رہی ہے کہ ہفتہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔ جس کے نتیجے میں آئندہ دنوں میں مہنگائی کم ہوسکتی ہے۔

تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب میں فصلیں تباہ ہونے کے اثرات کچھ عرصہ برقرار رہیں گے۔

بیرون ملک سے رقوم کی آمدن میں کمی

آؤٹ لک رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال ترسیلات زر9.6فیصدکی کمی ہوئی، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب 5ماہ میں12ارب ڈالربھیجےگئے، برآمدات میں2فیصدکمی اوردرآمدات میں16.2فیصدکی کمی ہوئی

رپورٹ کے مطابق 5ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں51.4فیصدکی کمی، ملک کےمالی ذخائر11ارب49کروڑڈالرسےزائدرہے، گزشتہ سال اسی عرصےمیں میں ذخائر24ارب ڈالرسےزائدرہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 5ماہ میں نان ٹیکس آمدنی میں23.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں7.7فیصدکی کمی ہوئی،

جولائی تانومبرمہنگائی کی شرح25.1فیصدریکارڈکی گئی،ر5ماہ میں مالی خسارہ12سو66ارب روپےرہا، گزشتہ مالی سال میں5سو87 ارب روپےتھا۔

Inflation

cpi

Economic Outlook