Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ غیرآئینی ہوگا، وفاقی وزیر قانون

معیشت کیلئے اقدامات آئین کے اندر اٹھائے جا سکتے ہیں، اعظم تارڑ
شائع 30 دسمبر 2022 04:41pm
اعظم نذیر تارڑ
اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کسی بھی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کوغیرآئینی قراردے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔

جمعہ کو وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ قبل ازوقت اسمبلیاں ختم ہونےپر90روزمیں انتخابات ہونگے، جب کہ وقت کےمطابق اسمبلی ختم ہونےپر60روزمیں انتخابات ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد نگراں حکومت آئے گی ، نگراں حکومت کے علاوہ آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے واضح طور پر کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت ممکن نہیں، معیشت کیلئے اقدامات آئین کےاندررہ کراٹھائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ منتخب حکومت موجود ہے تواس نے چیلنجزسے نمبردآزما ہوسکتے ہے، کسی کی خواہش اورسوچ پرپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

وزیر قانون کی جانب سے یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب تحریک انصاف نے کہا ہے کہ انہیں حکومت نے طویل مدت کے لیے ٹیکنوکریٹ حکومت کی پیشکش کی ہے۔

technocrat govt

azam nazir tarar