Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑھتی ہوئی مہنگائی، نوجوان روزگار کی تلاش میں جوکر بننے پر مجبور

پیٹ کیلئے استاد ہر جگہ جانا پڑتا ہے، نوجوان
شائع 30 دسمبر 2022 01:20pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال نے عوام کو مایوسی کی لہر میں مبتلہ کردیا ہے، حیدرآباد کا نوجوان کراچی میں روزگار کی تلاش میں جوکر بننے پر مجبور ہوگیا۔

ہنستا ہے ہساتا ہے، خوشیوں کا بنتا ہے سہارا، غربت کا مارا نوجوان کراچی کی سڑکوں پر جوکر بن کر خاک چھان رہا ہے۔

نوجوان شہباز نے کہا کہ پیٹ کیلئے استاد ہر جگہ جانا پڑتا ہے، سی ویو یا ڈفینس میں کہیں پر بھی کام ملے تو وہی پر میں کھڑا ہوجاتا ہوں۔

شہباز شیشے کا بہترین کاریگر ہے مگر کام نہ ملنے کے باعث زندگی یوں ہی گذر رہی ہے۔

شہباز نے بتایا کہ ابھی میں ٹال مین جوکر بن کر چلتا ہوں، کوئی انسان گر جاتا ہے ہاتھ پیر ٹوٹ جاتے ہیں اور گردن میں چوٹ لگتا ہے، یہ ہے موت کا کھیل، تھوڑا بھی انیس بیس ہوگا تو گر جائے گا۔

karachi

defence

sea view

joker