Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ، عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا

حکومت مخالف تحریک اوراستعفوں سے متعلق حکمت عملی پرغورہوگا
شائع 30 دسمبر 2022 12:18pm
تصویر/ فیس بُک
تصویر/ فیس بُک

قومی اسمبلی سے استعفوں اور وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج زمان پارک میں طلب کرلیا۔

اجلاس میں حکومت مخالف جاری تحریک سمیت قومی اسمبلی سے استعفوں کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ساتھ ہی وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظورکرنے کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اجتماعی استعفیٰ منظور نہیں کیے جائیں گے، ایک ایک کرکے پیش ہوں، تصدیق کریں استعفے منظور ہوجائیں گے۔

اسپیکرراجا پرویز اشرف اور پی ٹی آئی وفد کے درمیان جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ پی ٹی آئی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی کے بجائے اسد قیصر نے کی جبکہ پرویز خٹک بھی نہیں آئے۔

cm punjab

imran khan

National Assembly