Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

استعفے اقراری یا انکاری نہیں، اب ملک کی بقاء کا مسئلہ ہے، شیخ رشید

ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں۔
شائع 30 دسمبر 2022 11:34am
شیخ رشید (فوٹو:فائل)
شیخ رشید (فوٹو:فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ استعفے اقراری یا انکاری نہیں، اب ملک کی بقاء کا مسئلہ ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک کم ہوگئے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ دیکھنا ہوگا سعودی عرب اور چین سے تین ارب ملتے ہیں یا نہیں۔ ائی ایم ایف کا معاملہ بھی لٹکا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، نگران حکومت انتخابات کیلئے آسکتی ہے نظریہ ضرورت دفن ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیرا جماعتوں کا گلدستہ مرجھایا گیا یہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں، ریموٹ کنٹرول حکومت کے سیل ختم ہوگئے ہیں، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے۔

Sheikh Rasheed

ٹویٹر

Awami Muslim League