Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، جنیوا کانفرنس پر بریفنگ

وزیر خارجہ نے اپنے دورہ امریکہ کی تفصیل بھی بتائی
شائع 30 دسمبر 2022 11:20am
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ملاقات کر رہے ہیں (فوٹو:فائل)
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ملاقات کر رہے ہیں (فوٹو:فائل)

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ (سخت جان) پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں اگلے ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہء امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت حنا ربّانی کھر بھی موجود تھیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Prime Minister

PM Shehbaz Sharif