Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی وکٹ کیپرریشبھ پنت خوفناک کارحادثے میں شدید زخمی ہوگئے

کار جل کرمکمل طور پر تباہ ہوگئی
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022 12:07pm
تصویر/ ٹائمز ناؤ انڈیا
تصویر/ ٹائمز ناؤ انڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرریشبھ پنت کی کار آج صبح ریاست اُتراکھنڈ سے دہلی واپس آتے ہوئے حادثے کا شکارہوگئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویرسے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کار حادثے میں اِن کو کئی زخم آئے ہوں گے تاہم ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

ڈاکٹرسشیل ناگر کے مطابق ریشبھ پنت کو چوٹیں ان کے ماتھے اور گھٹنے پر آئی ہیں جبکہ ایکس رے بتاتے ہیں کہ کار میں آگ لگنے کے باوجود ان کے جسم پر کوئی فریکچر نہیں ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی کار جَل کرمکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

ریشبھ پنت کو کوابتدائی طبی امداد کے لئے میکس اسپتال ریفرکر دیا گیا ہے، جبکہ حادثہ آج صبح کے وقت پیش آیا جب وہ دہلی واپس آ رہے تھے۔

معروف بھارتی کرکٹروی وی ایکس لکشمن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ وکٹ کیپرریشبھ پنت کی صحت سے متعلق کہا کہ شکر ہے وہ خطرے سے باہر ہیں ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیزی کے ساتھ جلد صحت یاب ہوجاؤ گے۔

Indian Cricketer

Rishabh Pant