Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر سندھ پی ایس پی کے مرکز پہنچ گئے، مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، مصطفی کمال

اس شہر کو مجرموں کا شہر کہا جارہا ہے۔
شائع 30 دسمبر 2022 08:26am
گورنر سندھ کامران ٹیسوری (فوٹو:فائل)
گورنر سندھ کامران ٹیسوری (فوٹو:فائل)

گورنر سندھ کامران ٹیسوری رات گئے پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے مرکز پاکستان ہاؤس پہنچے، انہوں نے مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی سب کا دوست ہے، شہر میں پانی، بجلی، گیس نہیں تو ہم کیا کررہے ہیں، عہد کرلیں کہ جوکام ریاست نہ کرسکی وہ ہم خود ہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کو مجرموں کا شہر کہا جارہا ہے، ہم سچے پاکستانی ہیں،75 سال سے اس کے لئے کچھ نہیں ہوا، کوئی اور مسیحانہیں آئیگا ہم نے خود ہی نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر چئیرمین پی ایس پی سید مصطفٰی کمال نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گذر رہا ہے، لوگ اچھی خبر سننا چاہتے ہیں، ہم لوگوں کی بھلائی کیلئے ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے دھڑوں میں اتحاد کے معاملے پر ایک ہونے کی امید آخری مراحل میں ہے، انضمام کے بعد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ایم کیوایم کے سربراہ، انیس قائمخانی ڈپٹی کنوینرتنظیمی کمیٹی، مصطفیٰ کمال ایڈمنسٹریشن اور بلدیاتی امور کو سنبھالیں گے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری جلد ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار سے ملاقات کریں گے انہیں ڈپٹی کنوینراور سیاسی معاملات کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

Governor Sindh

mustafa kamal

kamran tessori

mqm unification