Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے انتقال کرگئے

لیجنڈ فٹبالر پیلے کی عمر 82 سال تھی
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022 09:33am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

بیسویں صدی کے بہترین فٹبالر پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

صدی کے بہترین ایتھلیٹ اورمیرا ڈونا کے ساتھ مشترکہ فیفا پلئیر آف دی سنچری قرار پائے تھے جبکہ لیجنڈری فٹبالر کا تعلق برازیل سے تھا۔

برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے ایک ماہ سے ساؤپالو کے اسپتال میں زیرعلاج تھے، جبکہ پیلے کے اہل خانہ ہر لمحہ ان کے ساتھ رہے اور کرسمس بھی اسپتال میں منائی تھی۔

پیلے کو نومبر کے آخر میں سانس کے انفیکشن اور بڑی آنت کے کینسر سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسپتال نے کہا کہ ان کی صحت خراب ہو گئی تھی کیونکہ ان کا کینسر بڑھ رہا تھا۔

ایڈسن ارانٹس عرف پیلے 1940 میں پیدا ہوئے تھے، ان کو بچپن سے ہی فٹبال کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ ڈربلنگ کی صلاحیتوں سےحریفوں کو بھی دنگ کردیتے تھے۔

پیلے کی صرف 16 سال کی عمرمیں برازیل کی نیشنل ٹیم میں انٹری ہوئی 1958، 1962 اور 1970 میں برازیل کی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔

پیلے نے برازیل کی جانب سے 92 میچز میں 77 بار گیند کو جال میں پہنچایا۔

اس کے علاوہ پرتگال کے اسٹارفٹبالر کرسٹینیا رونالڈو نے لیجنڈری کھلاڑی پیلے کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر اپنی اور پیلے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لیجنڈری برازیلین فٹبالر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پیلے کی موت پر دنیائے فٹبال میں جوغم ہے اسے بیان کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیلے کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکے گا اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔

FootBall

brazil